آواران: فوجی قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

493
File Photo

 

بلوچستان کے ضلع آواران میں گھات لگائے مسلح افراد پاکستان فوج کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فوجی قافلے پر حملہ آواران کے علاقے پیرندر کنہرہ کے مقام پر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی قافلے میں چار گاڑیاں اور چار موٹر سائیکل شامل تھے جو حملے کی زد میں آئے ہیں ان میں شامل ایک گاڑی حملے کے باعث سے الُٹ گئی۔

اطلاعات ہیں کہ حملے میں پاکستان فوج کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم انتظامیہ یا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا موقف اس حوالے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

ادھر ضلع کیچ سے بھی اطلاعات ہیں کہ ہوشاپ دمب شیشانی ڈیم پر قائم فوجی چوکی پر بھی مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں۔ ماضی میں فوج پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔