پنجگور: دو بھائی حراست بعد لاپتہ

279

 

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کو پاکستانی فورسز نے بیسمہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق دونوں بھائیوں کو فورسز نے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے۔

ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا دونوں بھائی گذشتہ دنوں کوئٹہ سے پنجگور جارہے تھے کہ فورسز نے دونوں کو بیسمہ میں مسافر بس سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

دونوں بھائیوں کی شناخت حمل اور ثناءاللہ ولد لال کے ناموں سے ہوئی ہے جو پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد کے رہائشی ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے دورانیے میں پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں کافی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

رواں ماہ فورسز نے صرف پنجگور سے نصف درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔