ہرنائی:سیکورٹی فورسز کی گاڑی پہ بم حملہ

411

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے زرد آلو کے مقام پہ پاکستانی فورسز کے گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذرائع نشانہ بنایا گیاہے۔

دھماکے میں فورسز کے جانی نقصان کے اطلاعات ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ ہرنائی اور گردونواح میں فورسز پر عموماً اس طرح کے حملے ہوتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔