ہرنائی، بولان اور پنجگور حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک کیے – بی ایل اے

503

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات ہرنائی، بولان اور پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کو چار مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں دشمن کے سات اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

سرمچاروں نے پہلے حملے میں شاہرگ کے علاقے کھوسٹ میں زرد آلو کے مقام پر قابض فوج کے ایک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں مارٹر پِٹ پر موجود دو اہلکاروں سمیت چار اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

پوسٹ پر حملے کے بعد قابض فوج کے کمانڈنٹ لورالائی سکاؤٹس کی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ مذکورہ علاقے تک پہنچنے کی کوشش کررہی تھی، تاہم منصوبہ بندی کےتحت پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں کے دوسرے دستے نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے دشمن کے قافلے کو نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور میجر قاسم سمیت متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بزدل دشمن کے کئی اہلکار اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

حملے میں دشمن کی تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ حملوں کے بعد دشمن کے چار ہیلی کاپٹر اپنے ہلاک و زخمی اہلکاروں کو لیجانے اور علاقے میں شیلنگ کی غرض سے پہنچے لیکن دشمن پر کامیاب حملے کے بعد سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تیسرے حملے میں گذشتہ رات پنجگور میں کرکی کے مقام پر دشمن فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

سرمچاروں نے چوتھے حملے میں بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں دشمن کے ایک فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور کیمپ کو نقصان پہنچا۔

بلوچ لبریشن آرمی بلوچ عوام کو مطلع کرتی ہے کہ وہ قابض ملک پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کے تقریبات سے انتہائی محفوظ فاصلہ رکھیں۔ بلوچ سرمچار ایسے تقریبات اور تقریبات منعقد کرنے والے دشمن کے کاسہ لیسوں پر شدید نوعیت کے حملے کریگی۔