گوادر پانی، بجلی کی قلت اور ٹرالرنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا، مکران کوسٹل ہائی وے بند

208

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی بحران، بجلی کی بندش اور غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے جمعرات کے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے کوسٹل ہائی وے کو سُربندن کے مقام پر بند کرکے ہرقسم کی ٹریفک کی روانی معطل کر دی –

جس کے نتیجے میں گوادر کا کراچی سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا –

احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ گوادر گذشتہ کئی روز سے مسلسل سراپا احتجاج ہے تاہم حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں –

انہوں نے کہا کہ ترقی کے جھوٹے دعویدار اب لوگوں کے سامنے نہیں آسکتے ہیں –

مظاہرین نے کہا کہ گوادر متحد ہوچکاہے، یہاں کے لوگوں کو پیاسا مار کر ترقی کے دعویٰ صرف ایک خواب ہوگا –

سربندر کے مقام پر احتجاجی دھرنے میں تربت آل پارٹیز کی ایک وفد نے شرکت کرکے اظہار یکجہتی کیا –

کیچ اور گوادر کے آل پارٹیز رہنماؤں نے کہا کہ مکران کے بنیادی مسائل کی حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے –

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گذشتہ تین روز سے مسلسل احتجاج جاری ہے اور انکا مطالبہ بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ کی روک تھام سمیت شہر میں پانی اور بجلی کی فراہمی ہے –

تاہم اب تک ان کی مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں-