گوادر: بی ایل اے نے چینی انجنیئروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

1499

بلوچستان میں متحرک مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی انجنیئروں کے قافلے پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے –

بی ایل اے نے میڈیا میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 9 چینی انجنیئر اور ورکر ہلاک و متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ یہ حملہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کے بہادر فدائی سربلند بلوچ عرف عمر جان نے کرکے عظیم شہادت قبول کی۔

خیال رہے یہ حملہ بلوچ وارڈ میں زیر تعمیر سی پیک روڈ ’ایکسپریس وے‘ پر چینی انجینئرز کی گاڑی پر کیا گیا۔

فوٹو: ہکل، بی ایل اے میڈیا

اس حملے کی زد میں آنے والے چینی شہریوں کو جی ڈی اے ہسپتال لے جایا گیا۔ مقامی میڈیا ریڈیو زرمبش کے مطابق ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اس نے تین ایمبولینس جی ڈی اے ہسپتال کی طرف جاتے ہوئے دیکھے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد ہسپتال کو سیل کردیا گیا ہے۔ نہ ہسپتال کے اندر کسی کو آنے دیا جارہا ہے اور نہ کسی کو ہسپتال سے نکلنے کی اجازت ہے۔