کیچ: مطالبات کے حق میں طالبات کا احتجاج، سی پیک شاہراہ بند

329

 

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاب میں بدھ کے روز طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے سی پیک روٹ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا –

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوشاب صرف کاغذی کارروائی میں زیر تعمیر ہے لیکن ابھی تک کوئی تعمیراتی عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سکول میں مناسب عمارت اور اساتذہ کی کمی کی وجہ سے کوئی تدریسی سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی یقین دہانی نہیں دی گئی تو وہ مستقبل میں بھی ایسے ہی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعیلم کے نام پر فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے ایسے کئی تعلیمی ادارے وجود نہیں رکھتے ہیں جو صرف سرکاری ریکارڈ میں بنائے گئے ہیں –

انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہماری تعلیمی ادارے کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے –