کیچ: سی پیک روٹ پر حملے میں عسکری کمپنی کے دو اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

412

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں سی پیک منصوبے کی روٹ پر ایک حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز شام کے وقت سرمچاروں نے ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں فیض ہوٹل کے قریب سی پیک روٹ پر عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے اہلکاروں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض پاکستانی فورسز اپنے سامراجی منصوبوں کو سر انجام دینے کے لیے سی پیک روٹ پر نہ صرف عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ لوگوں کو جبری نقل مکانی پر بھی مجبور کر رہی ہے۔

قابض فورسز اور انکے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔