کیچ اور پنجگور میں دستی بم حملے‘ دو اہلکار زخمی

275

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور تربت میں جمعرات کو نامعلوم افراد نے ایف سی کے چیک پوسٹوں کو دستی بم نشانہ بنایا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے پنجگور رخشان پل پر واقعہ فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار فہیم گل زخمی ہوا۔

حملےکے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ شروع کی ہے۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک اور دستی بم حملہ میں ایف سی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ رات گئے تربت میں ایف سی کےایک چیک پوسٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک قدیر زخمی ہوگئے ہیں –

خیال رہے کہ پنجگور اور کیچ بلوچستان کے شورش زدہ اضلاع میں شمار ہوتے ہیں جہاں اکثر و بیشتر پاکستانی فورسز پر حملہ ہوتے آرہے ہیں۔