بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پیر کی شب پرچم فروخت کرنے والے دکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقعہ ایک پاکستانی پرچم کی دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
دھماکے کی وجہ سے پرچم فروحت کرنے والا شخص سمیت دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں اکثر 14 اگست کے حوالے سے پاکستانی پرچم کے اسٹالز اور دیگر پروگراموں پر حملے ہوتے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچستان میں متحرک بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں دو مختلف بم دھماکے کیے گئے جن میں پہلا دھماکہ سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور دوسرے دھماکہ پاکستانی پرچم کی ایک اسٹال پر ہوا، جنکی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی تھی۔
تاہم آج ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔