کوئٹہ: دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

283

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک واقعہ کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی اور دوسرا واقعہ ہزارہ ٹاؤن میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی نوشکی اسٹاپ میں لڑائی جھگڑے کے دوران لاٹھیوں کی وار سے اختر محمد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

درین اثنا کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں اسکول کے اندر لڑائی کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے طالب علم کی شناخت عباس ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے طالب علم کی لاش بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔