کوئٹہ: درزی کی دکان پہ نامعلوم افراد کا بم حملہ

879

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد درزی کی دکان پہ دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

حملہ کوئٹہ میں سریاب روڈ پہ کیچی بیگ شہید چوک کے مقام پہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دینے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔