کراچی: سندھ کے سماجی رہنماء سینگار نوناری بازیاب

402

گذشتہ مہینے سندھ کے شہر نصیر آباد سے جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا سیاسی اور سماجی رہنماء سینگار نوناری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے –

سینگار نوناری کی بازیابی کے لیے اس کے آبائی شہر نصیر آباد میں گذشتہ 35 دنوں سے احتجاج جاری تھا اور حیدر آباد سمیت سندھ مختلف شہروں میں بھرپور احتجاج کیے گئے تھے ۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے سینگار نوناری کی بازیابی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سندھ بھر سے جبری لاپتہ کیے گئے تمام سیاسی کارکنوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔