چینی ٹرالرز کو گوادر بدر کیا جائے – ماہیگر اتحاد

444

 

متحدہ ماہیگر گوادر MMG کے نمائندوں نے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرغون سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز ٹرالرز کی موجودگی کی وجہ سے ماہیگروں کی بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے اور مطالبہ کیا کہ ان ٹرالرز کو ضلع بدر کیا جائے، تاکہ ماہیگروں میں پیدا شدہ بے چینی کا خاتمہ ہوسکے-

نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر سے یہ درخواست کی کہ سمندری حیات کو نقصان پہنچانے والے سندھ کے ٹرالرز کے خلاف بھی بھر پور کارروائی عمل میں لائی جائے –

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹرالرنگ کی وجہ سے سمندر میں مچھلی ناپید ہورہا ہے اور ماہیگروں کے چولہے بجھ گئے ہیں-

ڈپٹی کمشنر گوادر عبدالکبیر زرغون متحدہ ماہیگر گوادر کے نمائندوں کو بتایا کہ چائنیز ٹرالرز کے حوالے سے انکوائری ہورہی ہے کمیٹی میں ماہیگروں کے نمائندے بھی شامل ہیں
انکوائری مکمل ہونے کے بعد یہ یہاں نہیں ہونگے-

ڈپٹی کمشنر گوادر نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ گوادر پورٹ سے رابطہ کرکے بہت جلد انہیں پورٹ میں شفٹ کریں گے-

سندھ ٹرالنگ کے روک تھام کیلئے بہت جلد فشریز ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جائے گا-