چمن میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، بچی ہلاک، 10 افراد زخمی

187

بدھ کے روز بلوچستان کے ضلع چمن میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں ایک کمسن بچی ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ چمن کے علاقے کلی میرالزئی میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چمن پہنچایا گیا۔ تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ گیس سلنڈر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں تمام زخمی جھلس گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد لیویز اہلکار متاثرہ گھر پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔