پنجگور: گچک میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملہ

606
File Photo

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستان فوج کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق گچک میں جوان تاک کے مقام پر مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد فورسز کی مزید نفری گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں علاقے میں پہنچی اور حملہ آوروں کے محاصرے کی کوشش کی گئی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔

حملے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے جبکہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں فورسز اور پاکستانی پرچم کے اسٹالز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

‏کوئٹہ میں ایک ہفتے کے دوران چھ دھماکے، چار دستی بم حملے پرچم فروخت کرنے والے سٹالز پر ہوئے جن کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی۔ جبکہ کوئٹہ میں پولیس فورس کی گاڑی پر بم حملے کی بھی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

گذشتہ رات ہرنائی میں فورسز کے پوسٹ اور گاڑیوں پر حملے ہوئے، حکام کے مطابق مذکورہ حملوں میں ایک اہلکار ہلاک اور میجر قاسم سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے، حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی، تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ مذکورہ حملوں میں فورسز کے سات اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔