پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے، جانی اور مالی نقصانات

1002

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا ہے جن میں فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے کانوائے کو “رزو” کے علاقے میں مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کررہے تھے۔

کیلکور ہی کے علاقے میں گذشتہ رات “پل ءِ مَک” کے مقام پر فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد نے بم حملہ کیا اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے قافلے کو نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔

مذکورہ علاقوں سے پاکستانی فورسز نے سترہ کے قریب افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا جن میں سے دو افراد بعد ازاں رہا کردیئے گئے تاہم دیگر تاحال لاپتہ ہے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام کی بندش اور ناکہ بندی کے باعث لاپتہ افراد کے حوالے سے تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔