پنجگور، سی پیک روٹ پر قابض فوج کو نشانہ بنایا – بی ایل ایف

313

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ جمعہ کے روز دو بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے گوران میں سی پیک منصوبے کی روٹ پر پاکستانی فوج کے کیمپ کی سیکورٹی کے لیے بنائے گئے دو چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا۔

سرمچاروں نے دونوں چوکیوں کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے قریب سے نشانہ بنایا۔ دو نوں چوکیوں میں موجود فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ شدید حملے کے بعد جوں ہی سرمچاروں دونوں چوکیوں پر قبضہ کرنے کے قریب پہنچے تو قابض فورسز کی فضائی کمک آ پہنچی۔ اسکے بعد سرمچاروں نے بہترین جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن فورسز کو شکست دیتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج تمام آبادیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔ ان عالمی قوانین کی خلاف ورزی پردشمن پاکستانی فورسز کو سخت جواب دیا جائے گا۔