لائنل میسی نے بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا

372

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لائنل میسی  نے  مشہور ہسپانوی  فٹبال کلب بارسلونا  کو  21 سال بعد خیر باد کہہ دیا۔

فٹ بال کلب بارسلونا  نے تصدیق کرتے ہوئے  کہا کہ لائنل میسی  کلب سے نئے معاہدے پر  دستخط نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ  میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم  ہو گیا تھا اور یہی خیال  کیا جارہا تھا کہ  اسٹار فٹالر کلب سے  مزید معاہدہ  کرلیں گے۔

لیکن لائنل میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ  دوبارہ طے نہیں پاسکا ہے۔

بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے  بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا۔

بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں تاہم ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے اسٹرکچر کے آڑے آگئے۔

کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔