شاہرگ میں پاکستان فوج کے اہلکاروں پر بم حملہ

642
file photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستان فوج کے اہلکاروں پر بم حملہ ہوا ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار اہلکاروں کو زردآلو میں راستے پر نصب دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق نشانہ بننے والے اہلکار زرد آلو کے قریبی پوسٹ سے نکلے تھے کہ وہ دھماکے میں نشانہ بنیں۔

ہرنائی اور بولان کے گردنواح میں اکثر اس نوعیت کے حملے کی ذمہ بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔ مذکورہ تنظیم کی جانب سے شدید نوعیت کے حملے بھی ہوتے رہے ہیں جن میں پاکستان فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان فوج پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہیں اس سے قبل گذشتہ رات پنجگور کے علاقے گوران اور ضلع کیچ میں تمپ کے علاقے تگران آباد میں فورسز چوکیوں پر حملے ہوئیں۔

تمپ اور شاہرگ میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔