شاہرگ اور تمپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

362

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں زرد آلو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ زرد آلو چیک پوسٹ سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے جمعہ کی رات کیچ کے علاقے تمپ، تگران آباد میں قابض دشمن کے ایک چیک پوسٹ کو گرنیڈ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی۔