راولپنڈی:واہ کینٹ کے علاقے میں زور دار دھماکہ

522

راولپنڈی واہ کینٹ کے علاقے میں دھماکے کی آوازسنی گئی ہے۔

واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے،دھماکے سے گھروں اوردکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

ریسکیو ،فائر بریگیڈ اور سکیورٹی اداروں کی گاڑیاں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی آرہی ہیں۔