تین سال گزرنے کے باوجود آصف اور رشید کو منظرے پر نہیں لایا گیا – اہلخانہ

250

 

تین سال قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کے شکار آصف بلوچ اور محمد رشید کے لواحقین نے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے –

آصف اور رشید بلوچ کے لواحقین کے مطابق انہیں تین سال قبل 31 اگست کو فورسز نے دیگر 9 افراد کے ہمرسہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا-

لواحقین کے مطابق کچھ عرصہ بعد آصف اور رشید کے ساتھ حراست میں لے گئے دیگر لاپتہ افراد کو میڈیا میں لاکر زیر حراست ظاہر کیا گیا تھا –

لواحقین کے مطابق آصف و رشید کے ساتھ حراست بعد لاپتہ ہونے والے دیگر افراد کو مختلف اوقات میں رہا کیا گیا تاہم اصف و رشید تاحال لاپتہ ہیں –

لواحقین کا کہنا ہے کہ اپنے پیاروں کے بازیابی کے لئے کراچی کوئٹہ سمیت ہر جگہ احتجاج کرنے پر مجبور ہیں اسکے باوجود ہماری آواز سننے والا کوئی نہیں-

لواحقین کا مطالبہ ہے کہ اگر انکے پیاروں نے کوئی جرم کی ہے تو انہیں ملکی عدالتوں میں لاکر انصاف فراہمی کا موقع دیا جائے۔ لواحقین نے حکومت و دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ و آصف و رشید کے بازیابی میں کردار ادا کریں –