چودہ اگست ایک سیاہ دن ہے، عوام قابض ریاست کی تقریبات سے دور رہیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت کے علاقے آپسر میں فوجی چوکی پر گرینیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں کل رات آٹھ بج کر پچیس منٹ پر آپسر آپدورک ندی پر قائم فوجی چیک پوسٹ پر گرینیڈ حملہ کیا۔
گرینیڈ چیک پوسٹ کے اندر گرا،جس سے چیک پوسٹ میں موجود فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوجی چیک پوسٹوں،ریاستی معاون کاروں اور دشمن فوج سے دور رہیں۔ چودہ اگست پاکستانی یوم آزادی کی مناسبت سے لوگوں کو مختلف بہانوں سے کیمپوں میں بلایا جا رہا ہے۔ وہ ان سے دور رہیں، سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔ چودہ اگست ایک سیاہ دن ہے۔ اس دن پاکستان وجود میں آیا اور بلوچستان پر قبضہ کرکے سات دہائیوں سے ہم پر جبری مسلط ہے۔
مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔