بولان میڈیکل کالج کے کے مسائل پہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا اعلیٰ سطح کا اجلاس بی ایم سی ہاسٹل میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل عظیم بلوچ نے کی۔ اجلاس میں سینٹرل کمیٹی کے اراکین صمند بلوچ، مقبول بلوچ، ناصر زہری بلوچ، عدنان شاہ، عزیز بلوچ، ڈاکٹر ریاض بلوچ شال زون کے آرگنائزر شکور بلوچ, آرگنائزنگ کمیٹی ممبر باسط بلوچ،سابق ڈپٹی آرگنائزر نذیر بلوچ، بی ایم سی یونٹ کے یونٹ سیکرٹری آصف بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری خان محمد بلوچ، عاطف رودینی ،ڈاکٹر حئی، ایوب بلوچ سمیت دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں بی ایم سی ہاسٹل کے متعلق سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والے خبروں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا گیا کہ سوشل میڈیا پہ گردش کرنے والی خبریں ادارے سمیت بلوچ طلبا سیاست کے لئے پریشان کن اور باعثِ تشویش ہیں۔ان خبروں کی جلد از جلد غیر جانبدارانہ تحقیقات تحقیقات ہونی چاہیئے تاکہ حقائق سامنے لا کر ادارے کو مزید بدنامی سے بچایا جاسکے۔اجلاس میں یونٹ سیکرٹری کو واقعہ کے متعلق تحریری رپورٹ زونل آرگنائزر کو پیش کرنے کی تاکید کیا گیا اور ساتھ ہی اس متعلق آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔