بی ایل اے نے کوئٹہ میں پاکستانی پرچم کی ایک اور اسٹال پر حملہ کی زمہ داری قبول کرلی

433

 

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج بروز منگل کوئٹہ میں سرکی روڈ پر پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کیلئے قائم اسٹال کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے سے مذکورہ اسٹال مکمل تباہ ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج قابض پاکستان کے دہشتگرد ادارے سی ٹی ڈی نے نیوکان کوئٹہ میں ایک جعلی مقابلے میں پانچ بلوچوں کو بی ایل اے کا سرمچار ظاہر کرکے قتل کردیا، ہم واضح کرتے ہیں کہ مذکورہ افراد پہلے سے ہی ان اداروں کے زیر حراست تھے اور عام بلوچ شہری تھے، ان افراد کا بی ایل اے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

غیرمہذب اور بزدل دشمن ہر محاذ پر بلوچ سرمچاروں سے شکست کا سامنا کرنے کے بعد نہتے بلوچوں کو قتل کررہا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی بلوچ عوام پر ہونے والے ہر ظلم کا حساب لے گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں سیکورٹی فورسز سمیت پاکستانی پرچموں کے اسٹال پر تین دھماکے کیے گئے ہیں جنکی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لیے ہیں –