جب تک چین بلوچستان میں پاکستان کی فوجی اور معاشی امداد بند نہیں کریگا اس کے خلاف حملوں میں شدت پیدا ہوگا – بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر اے کل گوادر میں چائنیز ایجینئروں کے قافلے پر فدائی حملہ کرنے والے فرزند، بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی سربلند بلوچ عرف عمر جان کو ان کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت و سرخ سلام پیش کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سر بلند قربانی کے عظیم فلسفے پر عمل پیرا ہوکر تاریخ میں ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔ وطن کی آزادی کیلئے مجید برگیڈ کے سر فروشوں نے اپنے حالیہ اور گذشتہ کامیاب حملوں کے بعد چین کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ بلوچ وطن پر اپنے کئے گئے سرمایہ کاری پر نظر ثانی کریں جب تک چین بلوچستان میں اپنے سرمایہ کاری اور پاکستانی کی فوجی معاونت سے دستبردار نہیں ہوگا چائنا کی سرمایہ کاری اور اس کے مفادات کے خلاف ہونے والے حملوں میں بی آر اے ساتھی تنظیم بی ایل اے کی حمایت و معاونت جاری رکھے گا۔ ہم بلوچ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے وہ پاکستانی قبضہ کے خلاف زیادہ سے زیادہ قومی مزاحمت میں شمولیت اختیار کریں۔