بولان: فورسز کے کمیپ پر راکٹوں سے حملہ

492
File Photo

 

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں ہفتہ کی شب پاکستانی فورسز کی مین کمیپ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا –

ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے داغے گئے راکٹ پیر اسماعیل میں واقعہ ایف سی کمیپ میں گر گئے –

تاہم اب تک حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ آج جمعہ کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق رات گئے ہرنائی میں فورسز اہلکاروں ایک حملے میں لانس نائیک شریف ہلاک اور دیگر کئی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں –