بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف گوادر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال، کاروباری مراکز بند

300

 

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف منگل کے روز علی الصبح سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جاری ہے –

اس وقت گوادر شہر کا رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل طور پر منقطہ ہوکر رہ گیا ہے اور شہر میں کاروباری مراکز مکمل بند اور سڑکین ویران ہیں –

ہڑتال کی کال نیشنل پارٹی نے دی ہے، جس کی وجہ سے ڈھور سے کوہ بتل تک سڑکوں پر ٹائر جلا کر گوادر کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے –

نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہڑتال اور پہیہ جام احتجاج سمندری حدود میں ٹرالروں کی غیرقانونی فشنگ کے خلاف کی جارہی ہے۔

گوادر سے آمد اطلاعات کے مطابق اس وقت نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے میرین ڈرائیو سڑک پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کرادی ہے اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر دکانیں اور مالیاتی ادارے بھی آج بند رہیں گی-

ہڑتال کے سبب سرکاری اداروں میں حاضری کم ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے –

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف ماہیگر بھی سراپا احتجاج رہے ہیں اور انکا الزام ہے کہ گوادر میں چینی ٹرالرنگ سے سمندری حیات مکمل تباہی کے دہانے پر ہیں –