گوادر میں یوفون ٹاور کو فائرنگ کے بعد آگ لگا کر ناکارہ بنادیا ۔ بی آر اے

460

پاکستانی ادارے مذکورہ مواصلاتی نظام کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کی جاسوسی میں مصروف عمل ہیں ۔ بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کپر میں سی پیک روٹ پر قائم یوفون ٹاور کو فائرنگ کے بعد آگ لگا کر ناکارہ بنادیا مذکورہ ٹاور سے ریاستی ادارے بلوچ نوجوانوں کے جاسوسی کرکے انہیں اغوا کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ مواصلاتی ادارے براہ راست ریاستی اداروں کی سرپرستی میں کام کررہے ہیں جن کو ہم آئندہ بھی نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔