بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اور نصیرآباد میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں بچی سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
لاش گوادر کے علاقے جی ڈی اے اسپتال کے قریب سے برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت عبدالغفار ولد لعل بخش کے نام سے ہوئی ہے جو تربت کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق موت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے
درین اثنا نصیر آباد میں دو مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت دو افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالی شہر میں پٹ فیڈر کینال میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا جسکی لاش کو بیدار پل کے مقام سے پولیس نے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ کے قریب تالاب میں ڈوب کر ایک دس سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔