کیچ میں فوجی آپریشن، ایک خاتون جان بحق

797

آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے ایک خاتون کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک نوجوان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فورسز نے بی این ایم کے سابق وائس چیئرمین غلام نبی بلوچ، سیٹ پلان، کریم داد، مولابخش، سیٹ علی اور غلام نبی کے قریبی رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں سے قیمی سامانوں کا صفایا کردیا ہے

ذرائع کے مطابق دوران چھاپہ ایک نوجوان کو بھی حراست میں لیا گیا جسکی شناخت عالم ولد سلام سکنہ چیری بازار گومازی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ چھاپے کے دوران شدید تشدد کی وجہ ایک خاتون کی موت بھی واقع ہوئی ہے جسکی شناخت کیگد ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے گومازی عموماً فوجی آپریشنوں کی زد میں رہ چکا ہے اس سے قبل مذکورہ افراد کے گھروں پہ متعدد بار چھاپہ مارے ہیں۔