کورونا وائرس: گوادر میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے پر غور

182

کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی چھوتی لہر کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے ضلع گوادر کے تمام علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے ایک حکم نامے کے تحت ضلع بھر کے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے چھوتی لہر سے کیسز میں شدید اضافہ ہوتا جارہا ہے جن کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دکانوں میں دو افراد سے زائد پر پابندی عائد کریں اور اپنے دکانوں میں سنیٹائزر ضرور رکھے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں ان ماہی گیروں کو اجارت ہوگی جنہوں نے ویکسینیشن کیا ہے، بغیر ویکسینیشن والے ماہی گیروں کو سمندر میں شکار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح گوادر میں سیاحوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ہوٹل مالکان کھانے پینے سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، عمل نہ کرنے والے ہوٹل سیل کردی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم نامے میں تاجر برادری کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں دکانوں اور عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں ورنہ ضلعی انتظامیہ مجبور ہوکر ضلع بھر میں مکمل لاک ڈوان اور کرفیو نافذ کرے گی جس سے دکاندار اور شہر متاثر ہوسکتے ہیں۔