چنگیز مری نیوکاہان میں غریب مریوں کی زمینوں کو بیچ کر انہیں بے دخل کررہا ہے – بلوچ حق توار

1110

بلوچ حق توار زحم جن نامی تنظیم کے ترجمان نے میڈیا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بابائے بلوچ نواب خیر بخش مری اور دیگر شہداء بلوچستان جنہوں نے بلوچ قوم کی آزادی کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اب کوہ چلتن کے دامن نیوکاہان مری کیمپ میں موجود شہداء بلوچستان قبرستان میں آرام فرما ہیں، لیکن اب چنگز مری اور اس کا بیٹا بژیر مری اور ان کے منشی نیاز ہلیلانڑی، گل بہار مزارانی، میر جان مزارانی، بلکشیر مزارانی، حکو مزارانی، شاہ نواز مزارانی، سفر خان مزارانی، شاہ مراد مزارانی، نبی بخش عرف اخبار، مہندانی میرئے مہمدانی، منشی محمد علی مہمدانی، منشی حاجی محمد نور شیرانی اور طور خان کلوانی نیو کاہان مری کیمپ کے زمینوں کو فروخت کر کے شہداء کے قبرستان تک پہنچ گئے ہیں۔

بیان میں الزام عائد کیا گیا کہ گذشتہ روز چنگیز مری کے بیٹے بژیر نے اپنے منشیوں کے ذریعے غریب مریوں کو زبردستی اکھٹا کر کے ٹیلیفونک خطاب میں مریوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیو کاہان مری کیمپ کے زمین میرے اور میرے والد چنگز مری کی ملکیت ہے اور میں آپ لوگوں کو یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میرے اور میرے والد کی اطاعت نہیں کرینگے تو میں آپ کو نیو کاہان سے نکال کر باہر کرونگا، وقتی طور پر جو روڈ کا فرنٹ سائیڈ ہے اس کو مسمار کر کے اپنے لئے مارکیٹں بناونگا اب یہ بے بس مری کہاں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ بلوچ آزادی پسند اور بلند بالا دعویٰ کرنے والی تنظیمیں کہاں سو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پریس ریلیز کے ذریعے قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ چنگیز مری اس کا بیٹا بژیر اور اس کے منشیوں نے ایک ریاستی ڈیت اسکواڈ بنایا ہوا ہے یہ آئے روز مریوں کو زبردستی اٹھا کے اپنے گاڑیوں میں ڈبل روڈ کوئٹہ، کراچی ڈیفینس کے گھر اور حب ساکران کے فارم ہاؤس لیجاتے ہیں اور اپنے بنائے ہوئے ٹارچر سیلوں میں تشدد کر کے کسی سے 70 لاکھ کسی سے 50 لاکھ کسی کم کسی سے زیادہ تاوان لینے کے بعد چھوڑ دیتے ہیں اگر کوئی انہیں پیسے نہ دے تو انہیں سرمچار ظاہر کر کے ریاستی اداروں کے حوالے کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق انہوں نے غلط فیصلے کرکے کچھ فریقین کو 1 کروڑ تک کے جرمانے کیئے اور پھر کچھ فریقین کو آپس لڑایا اور پھر ان سے جرمانے لیئے یہاں تک کہ لوگوں نے اپنے بہین بیٹیاں بیچ کے ان کے تاوان ادا کیئے۔

انہوں نے کہا کہ چند سال قبل چنگیز مری نے بلوچ مزاحمت کاروں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرکے پاکستانی اداروں سے ملکر اپنے منشیوں اور دیگر کرائے کے لوگوں کو سرکاری بندوقیں اور پاکستانی پرچم دیکر انہیں سرمچار ظاہر کرکے سرینڈر کروایا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام آزادی پسند جماعتوں اور بلوچ مزاحمت کاروں سے اپیل کرتے ہیں کہ چنگیز مری اس کے بیٹے بژیر مری سمیت ان کے ساتھیوں کے خلاف آواز اٹھائیں، اگر ہم خاموش رہے تو یہ بلوچ اور بلخصوص مری قوم کے لئے شفیق مینگل جیسے لوگوں سے بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔