پشاور میں پولیس وین پر بم حملہ، 1 اہلکار ہلاک

476

خیبر پختونخواہ کے صوبائی دار الحکومت حیات آباد میں پولیس وین پردستی بم حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دھماکہ کارخانومارکیٹ کے قریب پولیس وین پر کیا گیا، دھماکہ میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  اسسٹنٹ کمشنر پشاور پولیس کے ہمراہ کارخانوں مارکیٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائی میں مصروف تھے، کہ  اس دوران نامعلوم شخص نے پولیس موبائل پر گرنیڈ حملہ کیا۔

حملے میں آر آر ایف ٹیم کا حولدار ابن امین گرنیڈ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے دوسرے اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔

حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کردیا گیا ہے، تاہم مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔