پاکستان آرمی کی مکمل توجہ بلوچستان پہ ہے – پاکستان آرمی سربراہ

907

 پاکستان آرمی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  ساتویں بلوچستان ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ خطرات میں جامع  رد عمل کی ضرورت ہے ، پاکستانی  قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دعوی کیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام سے ہی پاکستان میں ترقی ہوگی، اس لئے بلوچستان  میں سماجی اور اقتصادی ترقی کا عمل تیز کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ خطرات میں جامع رد عمل کی ضرورت ہے ، (قومی) قیادت اور فوج کی مکمل توجہ بلوچستان پر ہے ۔

 جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ دیگر ریاستی اداروں کےساتھ مل کربلوچستان کی ترقی کےلیےکوشاں ہیں، قوم امن واستحکام کی راہ میں ہرمشکل گھڑی میں ثابت قدم رہی۔

 بلوچستان کے حوالے ہونے ورکشاپ میں ورکشاپ میں پاکستانی  ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس، میڈیا ارکان  نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کامقصد مستقبل کی قیادت کوبلوچستان سےمتعلق آگاہی دینا ہے۔