پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور طالب علم لاپتہ

513

‏پاکستانی فورسز نے بلوچستان سے ایک اور بلوچ طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

نوجوان کو فورسز نے تلار چیک پوسٹ سے اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا جب وہ تربت سے کراچی جارہا تھا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اکبر ولد برکت سکنہ نودز کیچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیول ٹکنیکل کالج کا طالبعلم ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں تواتر کے ساتھ جاری ہیں چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں یہ پانچواں شخص ہے جسے فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند سے چار نوجوان تیں دن قبل پہاڑی علاقےمیں پکنک پر گئے تھے کہ انہیں فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔