رنگارنگ تقریب کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں رنگ و نور کی برسات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،206 ملکوں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔
جاپان کے شہنشاہ نے مقابلوں کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا، ٹینس اسٹار ناومی اوساکا نے اولمپک کی مشعل روشن کی۔
ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں کورونا پروٹوکولز کی پابندی کے ساتھ شرکا جاپان کا جھنڈا تھامے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔
جاپان کے شہنشاہ ناراہیٹو بھی ایونٹ میں پہنچے جبکہ اولمپکس کی عالمی تنظیم آئی او سی کے صدر تھامس بیخ بھی شریک تھے۔
افتتاحی تقریب کے دوران کورونا وبا کا شکار ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
رنگارنگ تقریب کے ساتھ ٹوکیو اولمپکس کا باضابطہ آغاز
فنکاروں نے تقریب میں جاپان کے ماڈرن ڈانس کا خوبصورت مظاہرہ کیا، اولمپکس کی تاریخ فنکاروں نے منفرد انداز میں پیش کی۔
تقریب میں کورونا کے باعث ایتھلیٹ کو درپیش مشکلات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔اسٹیڈیم میں تمام ممالک کے دستوں کی آمد ہوئی،
ایونٹ میں مجموعی طور پر 11326 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں، جبکہ سب سے بڑا دستہ امریکا کا ہے جو 613 ایتھلیٹ پر مشتمل ہے۔اسی طرح 13 ممالک ایسے ہیں جن کے صرف 2، 2 ایٹھلیٹس کو ٹوکیو اولمپکش میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی۔
کورونا وبا کے باعث اسٹیڈیم کے باہر گیمز ملتوی کرنے کے لیے مظاہرہ بھی کیا گیا۔