واشک: باپ بیٹا مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

254

نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو اغواء کرلیا ہے، اغواء ہونے والے باپ بیٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے واشک آتے ہوئے تیل بردار زامیاد گاڑی اور پک اپ گاڑی پر واشک کے علاقے سورنانی ندی واشک میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زامیاد گاڑی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا تاہم انکے ہمراہ پک اپ گاڑی میں سوار دو افراد کو مسلح افراد لاکھوں کے رقوم سمیت اغواء کرکے لے گئے۔

اغواء ہونے والوں میں سکندر علی اور عبدالرزاق شامل ہیں ، جو باپ بیٹے ہیں۔

بچ نکلنے والی گاڑی لیویز تھانہ واشک پہنچ گئی تاہم واشک انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

واشک کے سماجی حلقوں نے واشک انتظامیہ سے باپ بیٹے سمیت انکی گاڑی اور لاکھوں کی نقدی کی برآمدگی کے لیئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔