نو سال سے لاپتہ وہاب بلوچ کے لواحقین اس کے واپسی کے منتظر

190

 

وہاب بلوچ ولد ہاشم سکنہ، مشکے آواران کے لواحقین نے حکومتی اداروں سے وہاب بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے لاپتہ وہاب بلوچ کو بازیاب کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے –

انہوں نے کہا کہ وہاب بلوچ پر اگر کوئی جرم عائد ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے –

انہوں نے کہا کہ وہ ایک پرامن سیاسی کارکن کی حیثیت سے بی آر پی کے پلیٹ فارم پر بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہا تھا اور اسی پاداش میں اسے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا –

انہوں نے کہا وہاب بلوچ کو 13 مئی 2013 بلوچستان کے شہر حب چوکی سے پاکستانی خفیہ اداروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہے –

لواحقین نے کہا کہ تمام انسان دوست اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل ہے کہ وہ وہاب بلوچ کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں –

دریں اثناء بلوچ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کی جانب سے 25 جولائی کو وہاب بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف ایک ٹوئٹر کیمپئن کا انعقاد کیا جارہا ہے –