بلوچستان کے مرکزی ضلع شہر کوئٹہ اور مستونگ میں دو مختلف واقعات میں کمسن بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے روڈ ال آصف ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احمد ولد اللہ بخش بادینی سکنہ کیچی بیگ کوئٹہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
درین اثناء بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں گھر سے ایک بچے کی لاش ملی ہے جس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے، بچے کی شناخت حبیب اللہ ولد حاجی عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی ہے۔