فورسز کے ہاتھوں لاپتہ میرے بھائی کو بازیاب کیا جائے- ہمشیرہ اسد بلوچ

328

بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی تحصیل مند نوکین کہن کے رہائشی اسد ولد حاجی ناصر کی ہمیشرہ نے حکام بالا اپیل کی کہ اس کے بھائی کو بازیاب کیا جائے ۔

ہمیشرہ اسد بلوچ کے مطابق انکے بھائی اسد بلوچ کو یکم جولائی 2019 نوکین کہن سے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا ، دو سال گزرنے کے بعد انہیں ابتک منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھائی کی طویل گمشدگی کے بعد ہمارا خاندان شدید کرب سے دوچار اور میری والدہ بیٹے کی جبری گمشدگی پر شدید صدمہ کی وجہ سے بیماری اور نیم بے ہوشی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

انہوں نے ملکی اداروں اور حکام بالا سے بھائی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سالوں سے لاپتہ کرکے پورے خاندان کو اذیت سے دوچار کیا گیا ہے ۔

دریں اثناء بلوچ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کی جانب سے اسد بلوچ کی جبری گمشدگی کے دو سال پورے ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کمیپن کا اعلان کیا گیا ہے ۔

بسما  نے 10جولائی کو لاپتہ اسد ولد حاجی ناصر کی بحفاظت بازیابی کے لیے کمپین میں تمام انسان دوستوں سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔