سرجیوراموس نے سولہ سال بعد ریال میڈرڈ سے علیحدگی اختیار کرلی

139

ریال میڈرڈ کے سابق ڈفینڈر سرجیوراموس نے دو سالہ معاہدے پر دستخط کرکے پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کرلی،راموس نے ریال میڈرڈ سے رخصت ہونے کے بعد پیرس سینٹ سے دو سالہ معاہدے دستخط کی ہے۔

35 سالہ راموس 16 سال کے بعد رواں سال جون کے مہینے میں معاہدہ ختم ہونے پہ ریال میڈرڈ کلب سے فارغ ہوئے تھے انہوں نے ریال میڈرڈ کو پانچ لا لیگا ٹائٹلز اور چار چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نئی کلب میں شمولیت کے موقع پر اسپینش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہے اور ایک نئی چیلنج بھی ہے اور یہ وہ دن ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

پی ایس جی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو ناصر الخلافی نے اس موقع پر کہا ہمارے عہد کے سب سے بڑے کھلاڑی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

راموس اس سال کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو اس سال پی ایس جی میں شامل ہونگے اس سے قبل انٹر ملان کے ڈفینڈر اچراف حکیمی اور جورجینیو وجنالڈم بھی پی ایس جی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں –