سابق صدر پاکستان کینسر کے باعث انتقال کرگئے

163

پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے ہیں۔

سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے بدھ کو والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’وہ علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔‘

ممنون حسین کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور وہ 15 روز سے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیرِ علاج تھے اور آج وہ انتقال کرگئے ہیں۔

2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہنے والے ممنون حسین کا تعلق کراچی سے تھا۔ ایوان صدر کے مکین بننے سے قبل وہ ملک کے جنوبی صوبے سندھ کے گورنر بھی رہے۔