خضدار، پنجگور: مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

309
فائل فوٹو

بلوچستان کے دو الگ اضلاع میں فائرنگ اور روڈ حادثات کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ واقعات ضلع پنجگور اور خضدار میں پیش آئے ہیں۔

خضدار کے علاقے انجیرہ سے خضدار جانے والی ویگن گاڑی جیوا کراس کے مقام پر پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

حادثے کی وجوہات ٹائر کا برسٹ ہونا بتایا جارہا ہے۔

ریسکیو کیلئے جانے والی ایم ای آر سی کی ایمبولینس بھی مرکزی شاہراہ پر کورک کے مقام بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

درین اثنا گذشتہ شب پنجگور کے علاقے وشبود میں فائرنگ واقعہ میں زخمی ہونے والے جعفر ولد سلیم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہلاک ہوگیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔