تمپ اسپی کہن میں اسنائپر حملے سے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا – بی ایل ایف

231

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل شام سات بجے تمپ اسپی کہن میں دُزراہ کے مقام پر پاکستانی فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ اتوار کی صبح ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند چکاپ میں پاکستانی فوج پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سرحد پر باڑ لگانے کی سیکورٹی کیلئے موجود تھے۔

حملے میں تین اہلکار ہوئے ہیں۔ حملے کے فوراََ بعد پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر لاشیں اٹھانے کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز اور اس کے معاونت کاروں پر اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔