بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں تفتان کرکٹ پریمئر لیگ اختتام پذیر ہوگیا ہے، پہلے سیزن کے ٹائٹل کو تفتان وارئیزر کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ تفتان وارئیزر اور تفتان زلمی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جسے تفتان وائیزر نے 25 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفتان وارئیزر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں انہوں نے نو وکٹ کے نقصان پہ 143 کا ہدف دیا۔ جس میں حفیظ خان 37، حفیظ اللہ 36 اور صغیر احمد 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوئے تفتان زلمی 12 اوورز میں 188 رنز کے ساتھ آل آوٹ ہوگئے جبکہ تفتان وارئیزر کے ذیشان نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے پاؤلین پہنچایا۔
اس میچ کے مہمان خاص قبائلی رہنماء شوکت علی عیسیٰ زئی تھے جنہوں نے رنر اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مہمان خاص نے کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔
ٹورنا منٹ کے بہترین باؤلر ظفر بادینی، بہترین آل راؤنڈر منیر احمد اور بہترین بلے باز وزیر خان قرار پائے۔ قاسم زہری کی جانب سے تفتان وارئیزر کے کپتان وزیر خان کو بطور انعام سیونٹی موٹر سائیکل پیش کیا گیا۔