تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو بھائی لاپتہ

391

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔

گرفتاری کے  بعد لاپتہ ہونے والے بھائیوں کی شناخت الطاف آزاد اور بھدان ولد مولابخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کو اس وقت حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا جب دونوں بھائی گمشاد ہوٹل میں کھانا کھا کر گھر جارہے تھے ۔

لاپتہ ہونے والوں میں الطاف لیویز فورس میں اور بھدان اے ایس ایف میں ملازم ہے جبکہ خاندانی ذرائع نے لاپتہ ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ پچھلے دو دہائیوں سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وی بی ایم پی کا احتجاجی ایک دہائی سے جاری ہے۔