تربت سے نوجوان لاپتہ، خاران سے دو افراد بازیاب

284

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے –

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عقیل ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے –

مقامی ذرائع کے مطابق عقیل ولد بشیر احمد کو 10 جولائی کو اس کے قریبی رشتہ داروں کے سامنے سے فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ پچھلے دو دہائیوں سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وی بی ایم پی کا احتجاجی ایک دہائی سے جاری ہے۔

درین اثناء دو ماہ قبل خاران سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے رسول بخش ولد نذیر احمد اور سفیان بلوچ سکنہ خاران گذشتہ روز بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔