تربت: بلوچ مسلح تنظیم سے سرنڈر شدہ ایک شخص حملے میں ہلاک

864

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ تربت کے علاقے شہرک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے سرنڈر شدہ ایک شخص شاکر عرف شاہین ولد غلام سرور اور ان کا ایک ساتھی زاہد ولد دہکان کہور ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرنڈر شدہ شاکر عرف شاہین اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گھر کے باہر کھڑے تھے تب ان کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں میں پاکستانی اداروں کت سامنے ہتھیار ڈالنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔